Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آن لائن چیز دیکھ کر واپسی نہ ہونے کی شرط کے ساتھ خریدنا کیسا؟
Answer (beginning)
1 صورتِ مسئولہ میں زید کو خیارِ رؤیت کی وجہ سے سوٹ واپس کرنے کا اختیار ہے اگرچہ زید نے عدم واپسی کے آپشن کو قبول کر لیا ہو کہ تصویر دیکھنا اصل چیز کو دیکھنے کی مثل نہیں ہے، لہذا جب اصل سوٹ اس نے نہیں دیکھا اور جب اس کے سامنے آیا اور دیکھنے پر پسند نہیں آیا، تو شرعاً وہ اس سوٹ کو واپس کر سکتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: ”من اشتری شیئاً لم یره فهو بالخيار اذاراه، ان شاء اخذه و ان شاء ترکه“ جس نے ایسی چیز خریدی جو اس نے نہیں دیکھی، تو اسے اختیار حاصل ہے جب اسے دیکھے، اگر چاہے، تو اسے لے لے اور اگر چاہے، تو چھوڑ دے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.