Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دیکھ کر قرآن پاک پڑھنا، زبانی سے افضل ہے اور حالتِ جنابت میں قرآن پاک کو دیکھنا کیسا؟

Answer (beginning)

1. (1) جس مرد یا عورت پر غسل فرض ہو، وہ بغیر چھوٹے قرآن پاک کی زیارت کر سکتا ہے اور ثواب کی نیت ہو، تو ثواب بھی ملے گا، حدیث شریف میں قرآن پاک کی زیارت کو آنکھوں کا حق قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جس پر غسل فرض ہو، وہ زبانی بھی قرآن پاک کی تلاوت نہیں کر سکتا۔ قرآن پاک کو دیکھنا عبادت ہے، جیسا کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اعطوا أعینکم حظھا من العبادۃ قیل: یا 1 رسول اللہ و ما حظھا من العبادة قال: النظر في المصحف والتفكر فيه والاعتبار عند عجائبه” یعنی اپنی آنکھوں کو ان کی عبادت کا حصہ دو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.