Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اسلام میں خلع کا حقیقی تصور کیا ہے؟
Answer (beginning)
اسلام ایک ایسا کامل اور مکمل دین ہے کہ جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق مکمل رہنمائی موجود ہے اور اسلام کے قوانین انصاف و اعتدال پر مبنی ہیں اور اگر ان قوانین کا مکمل اور صحیح طریقے سے نفاذ کیا جائے، تو معاشرے میں فساد ختم ہوتا ہے اور ان قوانین کی خوبی واضح ہوتی ہے۔ اسلام کے خوبصورت قوانین میں سے ایک قانون خلع بھی ہے۔ جس کا حقیقی تصور یہ ہے کہ میاں اور بیوی میں سے ہر ایک کے کچھ حقوق ایک دوسرے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، لیکن ظاہر ہے بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو دوسرے کے حقوق ادا کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں۔ حق تلفی کبھی بیوی کی طرف سے ہوتی ہے اور کبھی شوہر کی طرف سے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.