Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جو شخص لاپتہ ہو جائے ، اس کی وراثت کا حکم

Answer (beginning)

ایسا مفقود (گم ہونے والا) شخص جس کی موت و حیات کا کوئی علم نہ ہو، وراثت و غیرہ معاملات میں اس کی موت کا حکم کب دیا جائے گا؟ اس کے متعلق چند اقوال ہیں۔ (1) ظاہر الروایہ یہ ہے کہ عمر کے اعتبار سے اس کی کوئی مخصوص مقدار نہیں، بلکہ اس کے شہر میں اس کے اقران یعنی ہم عمر لوگوں کے فوت ہو جانے پر اس کی موت کا حکم دیا جائے گا۔ (2) ایک قول یہ ہے کہ یہ معاملہ قاضی کے سپرد ہے، وہ چھان بین کے بعد جب اس کی موت کا فیصلہ کر دے گا، تب اس کی موت کا حکم ہو گا، امام زیلعی علیہ الرحمۃ نے اسے اختیار فرمایا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.