Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت کا چہرہ ڈھانپ کر نماز پڑھنا کیسا؟
Answer (beginning)
عورت کے لیے اجنبی لوگوں سے ہٹ کر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو، تو اجنبی لوگوں کی موجودگی میں چہرہ ڈھانپ کر نماز پڑھ سکتی ہے۔ اس کی تفصیل درج ذیل ہے: مرد و عورت کو نماز میں منہ چھپانا منع ہے، چنانچہ الآثار لابی یوسف میں ہے: ”یوسف عن أبیه عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم أنه كان يكره أن يغطي الرجل فاه وهو في الصلاة، ويكره أن تصلي المرأة وهي منتقبة“ ترجمہ: یوسف اپنے والد سے وہ امام اعظم ابو حنیفہ سے وہ حماد اور وہ ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک مرد کا نماز میں اپنے منہ کو چھپانا، مکروہ ہے اور عورت کا نقاب کی حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.