Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
علم نجوم کی تعریف ،اقسام ،حکم نیز علم توقیت کی حیثیت کیا ہے ؟
Answer (beginning)
1. (1) علم نجوم وہ علم ہے، جس کے ذریعے تشكلات فلكيه کو مد نظر رکھتے ہوئے زمینی حوادثات پر استدلال کی کیفیت 1 کو جانا جاتا ہے اور اس علم کا ستاروں کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے، اور ستاروں کی تخلیق کے تین بڑے مقاصد بخاری شریف کی ایک روایت میں بیان فرمائے گئے ہیں، جن کا ذکر قرآن عظیم میں بھی موجود ہے اور وہ یہ ہیں: (۱) انہیں آسمان کی زینت بنایا گیا ہے۔ چنانچہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ﴾ ترجمہ: اور بے شک ہم نے نیچے کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا۔ (پارہ 29، سورة الملک، آیت 5) (۲) انہیں شیاطین کی مار بنایا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.