Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟

Answer (beginning)

(1) پہلے سوال کا جواب: سونے کی خرید و فروخت کا جو طریقہ سوال میں بیان کیا گیا کہ لیبارٹری والے گاہک کا لایا ہوا زیادہ وزن کا کھوٹ ملا سونا رکھ کر اس کے بدلے کم وزن کا خالص سونا دیتے ہیں، یہ طریقہ خالص سود، حرام حرام حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ مسلمانوں کو اس سے بچنا فرض ہے۔ احادیث مبارکہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس سے بالکل واضح انداز سے منع فرمایا ہے اور حکم دیا ہے کہ سونے کو جب سونے کے بدلے فروخت کرو، تو دونوں طرف سونا برابر، برابر ہونا چاہیے اور تبادلہ با تھوڑا ہاتھ ہونا چاہیے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.