Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جنت البقیع میں دفن ہونے کی دعا کیوں کی جاتی ہے؟

Answer (beginning)

کتب احادیث میں بقیع پاک کے بہت فضائل بیان ہوئے ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مبارک زندگی میں جنت البقیع قبرستان تشریف لے جاتے اور بقیع والوں پر سلام اور مغفرت کی دعا فرماتے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن سب سے پہلے اپنی قبر منور سے باہر تشریف لائیں گے، تو آپ کے ساتھ شیخین کریمین یعنی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوں گے۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع والوں کے پاس تشریف لے جائیں گے۔ جنت البقیع میں مدفون ہستیوں میں سے 70 ہزار ایسے افراد ہوں گے، جو بغیر حساب کے جنت میں داخل کیے جائیں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.