Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پانی کی ناپاک ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ

Answered by
مفتی محمد قاسم عطاری
Fatwa no.
HAB-0384
Issued
27 ذوالحج 1445ھ / 04 جولائی 2024ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر میں زمین کے اندر پانی کی ٹینکی بنی ہوئی ہے۔ اس میں پانی موجود ہے اور اس میں سے مرا ہوا چوہا نکلا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ اب اس ٹینکی کو کیسے پاک کیا جائے؟

Answer (beginning)

اولاً تو اس مرے ہوئے چوہے اور اس کے اجزاء کو باہر نکالیں، اس کے بعد اس ٹینکی کو پاک کرنے کے در ح ذیل دو طریقے اپنائے جاسکتے ہیں: (1) اس ٹینکی میں پاک پانی ڈالنے جائیں حتیٰ کہ وہ بھر جائے اور پانی اس میں سے باہر نکل کر بنے لگے، تو جب ایک طرف سے پانی داخل ہو رہا ہو اور دوسری طرف سے خارج ہو جائے اور نجاست کا اثر مثلاً: بو وغیرہ زائل ہو جائے، وہ ٹینکی اور اس میں موجود پانی سب پاک ہو جائیں گے۔ (2) اس ٹینکی میں موجود سارا پانی باہر نکال کر ٹینکی خالی کر دیں اور اسے خشک ہونے دیں، جیسے ہی ٹینکی خشک ہو جائے گی اور نجاست کا اثر زائل ہو جائے گا (جیسے مذکورہ صورت میں بدبو) تو وہ پاک ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.