Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مذہبی آزادی کا نظریہ شریعت و عقل کی روشنی میں

Answered by
ابو احمد محمد انس رضاعطاری
Fatwa no.
Lhr-12902
Issued
19 ذوالقعدہ 1445ھ / 28 مئی 2024ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید بین المذاہب ہم آجکل کے تحت مندرجہ ذیل نظریات رکھتا ہے: ☆ ہر انسان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر اور آزادی مذہب کا پورا حق ہے۔ اس حق میں مذہب یا عقیدے کو تبدیل کرنے اور پیک میں یا نجی طور پر، تنہا یادو سروں کے ساتھ مل جل کر عقیدے کی تبلیغ، عمل، عبادت اور مذہبی رسمیں پوری کرنے کی آزادی بھی شامل ہے۔ ☆ اپنے ذاتی عقائد رکھنا، اپنا ذاتی مذہب رکھنا، کوئی بھی مذہب نہ رکھنا، یا مذہب کو تبدیل کر لینا ہم سب کا حق ہے۔ ☆ وہ مذہبی، غیر مذہبی اور لا مذہبی تمام اعتقادات کی حفاظت کو ضروری سمجھتا ہے، نیز ان لوگوں کی حفاظت کو بھی ضروری جانتا ہے، جو کسی قسم کا یقین یا عقیدہ نہیں رکھتے۔ ☆ وہ سوچ و فکر، فہم و ادراک، مذہب اور عقیدے کی آزادی کو تحفظ فراہم کرنے کا اور اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کر چکاہے کہ ہر انسان کسی بھی قسم کے جرمانے / ہر جانے یا ظلم کے خوف سے آزاد ہو کر اپنے عقائد کو تبدیل کر سکے یا اگر چاہے تو کوئی عقیدہ نہ رکھے (یعنی دہرے / ملحد ہو جائے)۔

Answer (beginning)

بیان کردہ زید کے نظریات بالکل باطل ہیں اور ان عقائد کا بطلان عقلی اور نقلی دونوں اعتبار سے ہے۔ ایسے نظریات رکھنے والا اگر خود کو مسلمان کہلوانے والا ہو، تو وہ مسلمان نہ رہے گا۔ زید کے جو عہد بیان کیے گئے ہیں یہ کوئی اچھائی نہیں، بلکہ برائی کی دعوت اور برے کاموں میں معاونت کے ساتھ ساتھ بغاوت ہے اور زید ایک باغی شخص ہے۔ اللہ عزوجل نے واضح طور پر قرآن پاک میں دیگر ادیان کو باطل قرار دیتے ہوئے اسلام کو حق مذہب قرار دیا ہے، چنانچہ اللہ عزوجل فرماتا ہے ﴿إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ﴾ ترجمہ کنزالایمان: ”بے شک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.