Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اعتکاف میں بیٹھنے کا صحیح وقت کون سا ہے ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح
- Answered by
- مفتی محمد قاسم عطاری
- Fatwa no.
- Aqs-2602
- Issued
- 26 رمضان المبارک 1445ھ / 06 اپریل 2024ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک حدیثِ پاک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے، تو فجر کی نماز کے بعد اعتکاف گاہ میں داخل ہوتے۔ شرعی رہنمائی فرمادیں کہ اعتکاف میں کب بیٹھ جائے؟ اور اس حدیثِ پاک کی شرح کیا ہے؟
Answer (beginning)
رمضان شریف کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنا سنت ہے کہ احادیث میں عشرہ کا ذکر ہے اور عشرہ اسی وقت مکمل ہو گا کہ جب اکیسویں شب کو بھی اعتکاف میں شامل کیا جائے، اگر اکیسویں شب کو اعتکاف میں شامل نہ کریں، تو عشرہ پورا نہیں ہو گا اور حدیثِ پاک پر عمل نہیں ہو گا۔ نیز اعتکاف کا ایک عظیم مقصد لیلۃ القدر کو حاصل کرنا بھی ہے، جس کے متعلق حکم ہے کہ ”رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“ تو ممکن ہے کہ آخری عشرے کی پہلی طاق رات (یعنی اکیسویں) کو لیلۃ القدر ہو اور اکیسویں روزے کی فجر کے بعد اعتکاف شروع کرنے کی صورت میں لیلۃ القدر بھی حاصل نہیں ہوگی، تو یہ بات بھی اس چیز پر دلالت کرتی ہے کہ سنتِ اعتکاف…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.