Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غیر مسلم سے قربانی کا جانور خریدنا کیسا ؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13400
Issued
05 ذی الحجہ الحرام 1445ھ / 12 جون 2024ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیسائی بیوپاری سے قربانی کا جانور خریدنے کا کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

خرید و فروخت درست واقع ہونے کے لیے عاقدین کا مسلمان ہونا شرط نہیں، کافر سے بھی خرید و فروخت کرنا شرعاً جائز ہے، لہذا عیسائی بیوپاری سے قربانی کا جانور خریدنا شرعاً جائز ہے، جبکہ وہ جانور قربانی کے لائق ہو اور اس میں قربانی درست ہونے کی تمام تر شرائط پائی جاتی ہوں۔ علامہ کاسانی علیہ الرحمہ کافر سے خرید و فروخت درست ہونے سے متعلق بدائع الصنائع میں ارشاد فرماتے ہیں: ”إسلام البائع ليس بشرط لا نعقاد البيع ولا النفاذة ولا لصحته بالإجماع، فيجوز بيع الكافر وشراؤه۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.