Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حائضہ کا بغیر چھوئے موبائل فون سے دیکھ کر قرآن پڑھنا کیسا؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13386
- Issued
- 19 ذی القعدہ الحرام 1445ھ / 28 مئی 2024ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حائضہ عورت بغیر چھوٹے موبائل فون سے دیکھ کر قرآن پاک پڑھ سکتی ہے؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں موبائل فون سے دیکھ کر قرآن پڑھنے سے اگر تو مراد یہ ہے کہ زبان سے الفاظ کی ادائیگی کیے بغیر فقط اسے نظر وں سے دیکھا جائے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں کہ ناپاکی کی حالت میں قرآن پاک کی طرف نظر کرنا، اسے سمجھنا اور خیالات میں پڑھنا شرعاً جائز ہے۔ ہاں! اگر پڑھنے سے مراد زبان سے الفاظ کی ادائیگی ہی ہے تو ناپاکی کی حالت میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا، خواہ مصحف شریف سے دیکھ کر ہو یا موبائل فون سے دیکھ کر ہو، یا پھر بغیر دیکھے ہو، بہر صورت ناجائز وگناہ ہے۔ البتہ معلمہ کو ایام مخصوصہ میں قرآن کی نیت کیے بغیر ضرور تاءایک ایک کلمہ سانس توڑ توڑ کر پڑھانے کی اجازت ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.