Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز جنازہ میں امام پانچ تکبیریں کہہ دے تو مقتدی کیا کرے؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13347
- Issued
- 14 شوال / اکرم 1445ھ / 23 اپریل 2024ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر امام غلطی سے نماز جنازہ کی پانچ تکبیریں کہہ کر سلام پھیرے، تو کیا نماز جنازہ ادا ہو جائے گی؟
Answer (beginning)
جی ہاں! پوچھی گئی صورت میں نماز جنازہ ادا ہو جائے گی۔ البتہ امام زائد تکبیریں کہے تو اس صورت میں مقتدی زائد تکبیریں میں امام کی متابعت نہ کریں، جب امام سلام پھیرے تو مقتدی بھی امام کے ساتھ ہی سلام پھیر دیں۔ امام پانچ تکبیریں کہہ دے تب بھی نماز جنازہ درست ادا ہوگی، مگر مقتدی زائد تکبیریں میں امام کی متابعت نہ کریں۔ جیسا کہ ہدایہ وغیرہ کتب فقہیہ میں اس حوالے سے مذکور ہے: ”ثم يكبر الرابعة ويسلم «لأنه صلى الله عليه وسلم كبر أربعافي آخر صلاة صلاها» فنسخت ما قبله ولو كبر الإمام خمسمائة بتابعه المؤتم، خلافا للزفر رحمه الله لأنه منسوخ لماروبنا، وينتظر تسليمة الإمام في رواية وهو المختار۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.