Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزے میں تھوک نگلنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13333
Issued
29 رمضان المبارک 1445ھ / 09 اپریل 2024ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی روزے کی حالت میں ایک دوسرے کا تھوک نگل لیں، تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

Answer (beginning)

معاذ اللہ! اگر میاں بیوی روزے کی حالت میں ایک دوسرے کا تھوک نگل لیں، تو بلا شبہ ان کا روزہ ٹوٹ جائے گا، جس کی قضا دے پر لازم ہو گی، بلکہ لذت کے ساتھ تھوک نگلنے کی صورت میں تو قضا کے ساتھ ساتھ روزے کا کفارہ بھی لازم ہو گا کہ بیوی کا تھوک عموماً لذت کے طور پر نگل جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فقہا کے کرام نے روزے کا کفارہ لازم ہونے کی صورتوں میں بیوی کے تھوک نگلنے کو بھی شمار فرمایا ہے۔ البتہ اگر میاں بیوی لذت کے طور پر ایک دوسرے کا تھوک نہ نگلیں تو اس صورت میں روزے کی فقط قضا لازم ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.