Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزہ دار نے بے ہوشی میں پانی پی لیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13334
- Issued
- 07 شوال المکرم 1445ھ / 16 اپریل 2024ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زید روزہ دار پر جنات کا اثر ہو اور جنات کے حاوی ہونے کے وقت کوئی شخص زید کو دم کیا ہو یا پانی پلا دے۔ ہوش میں آنے کے بعد زید کو محسوس ہو کہ مجھے پانی پلا یا گیا ہے، تو کیا اس صورت میں زید کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
Answer (beginning)
جی ہاں! پوچھی گئی صورت میں زید کا روزہ ٹوٹ جائے گا، جس کی قضا کرنا زید کے ذمے پر لازم ہے۔ بیان کردہ حکم کی نظیر یہ ہے کہ کسی نے روزہ دار کی طرف کوئی چیز پھینکی اور وہ اس کے حلق میں داخل ہو گئی، اسی طرح سوتے ہوئے روزے دار نے کچھ کھال لیا تو فقہا نے کرام کی تصریحات کے مطابق ان صورتوں میں روزہ فاسد ہو جاتا ہے کہ منفر کے ذریعے کسی چیز کا اندر داخل ہونا پایا گیا، اور یہ چیز مفسد صوم ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں بھی زید کا روزہ ٹوٹ جائے گا، جس کی قضا کرنا زید کے ذمے پر لازم ہے۔ روزہ دار کی طرف کوئی چیز پھینکی اور وہ اس کے حلق میں داخل ہو گئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.