Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صدقۂ فطر میں کپڑے وغیرہ خرید کر دینا
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13330
- Issued
- 25 رمضان المبارک 1445ھ / 05 اپریل 2024ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صدقہ فطر ادا کرنا ہو، تو گندم، جو، کھجور یا کشمش کی جو رقم بنتی ہے، اتنی قیمت کی کوئی اور چیز مثلاً کپڑے وغیرہ خرید کر صدقہ فطر کے طور پر دے سکتے ہیں یا نہیں؟
Answer (beginning)
صدقہ فطر کی ادائیگی میں چار چیزوں کا اعتبار ہے گندم، جو، کھجور، کشمش (منفی) یعنی نصف صاع گندم، ایک صاع جو، ایک صاع کھجور یا ایک صاع کشمش۔ لہذا جو شخص صدقہ فطر ادا کرنا چاہے تو ان چار چیزوں میں سے کوئی ایک چیز بیان کی گئی مقدار کے مطابق ادا کرے یا اس کی قیمت دے۔ ان چار چیزوں اور ان کی قیمت کے علاوہ کسی اور چیز (مثلاً: چاول، دال، راشن، کپڑے وغیرہ) سے صدقہ فطر ادا کرنا چاہے، تو اس صورت میں بیان کی گئی چار چیزوں میں سے کسی ایک کی قیمت کا لحاظ ضروری ہو گا، اگر ان چاروں میں سے کسی ایک کی قیمت کا لحاظ کرتے ہوئے اس قیمت کی کوئی اور چیز صدقہ فطر کے طور پر دی، تو صدقہ فطر ادا ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.