Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
موبائل میں موجود قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھانے کا حکم
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13314
- Issued
- 15 رمضان المبارک 1445ھ / 26 مارچ 2024ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص موبائل کی اسکرین پر قرآن پاک کھولے اور اس پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھائے کہ قسم سے میں یہ کام کروں گا یا یہ کام نہیں کروں گا، تو کیا یہ قسم ہو جائے گی؟
Answer (beginning)
قسم ہونے نہ ہونے کا مدار الفاظ قسم پر ہے خواہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہے یا ہاتھ رکھے بغیر کہے یعنی اگر کوئی شخص زبان سے الفاظ قسم ادا کرتے ہوئے کوئی قسم اٹھاتا ہے، تو اس صورت میں اس کی قسم درست ہو جائے گی، لیکن اگر زبان سے الفاظ قسم نہیں کہتا بلکہ صرف قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کا ذکر کئے بغیر کوئی بات کہہ دیتا ہے، تو اس صورت میں یہ قسم نہیں ہوگی۔ اس تفصیل کے بعد پوچھی گئی صورت میں جب کوئی شخص موبائل میں قرآن پاک کھول کر اس پر ہاتھ رکھ کر زبان سے الفاظ قسم ادا کرتے ہوئے کوئی کام کرنے یا نہ کرنے کی قسم اٹھائے جیسے یوں کہے ”قسم سے میں یہ کروں گا“ یا کہے ”قسم سے میں یہ کام نہیں کروں گا“، تو اس صورت…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.