Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جس مصلے پر سمتِ قبلہ دکھانے والا کمپاس نصب ہو، اس پر نماز پڑھنا

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13297
Issued
26 شعبان / 1445ھ / 08 مارچ 2024ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے چچا عمرہ سے واپس آتے ہوئے ایک جائے نماز لے کر آئے جو انہوں نے مجھے تحفے میں دی ہے۔ اس جائے نماز کے درمیان میں قبلہ کی سمت دکھانے والا کمپاس نصب ہے، نماز ادا کرتے ہوئے اس پر نظر بھی پڑتی ہے، کیا اس جائے نماز پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

اللہ پاک نے قرآن مجید میں کامیاب مؤمنین کی صفات بیان کرتے ہوئے ایک صفت یہ بیان فرمائی کہ وہ نماز پڑھتے ہوئے اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع اختیار کرتے ہیں۔ اس کے پیش نظر ہر مسلمان کو اپنی نماز میں خشوع و خضوع اختیار کرنا چاہئے۔ ظاہری اعضا میں خشوع کا معنی یہ ہے کہ نمازی کے تمام اعضا سکون میں ہوں اور نظر قیام کی حالت میں مقام سجدہ پر، حالت رکوع میں پشت قدم پر، حالت سجود میں ناک کی طرف اور حالت قعدہ میں اپنی گود کی طرف ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.