Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عدتِ وفات کے بعد عورت کا زیور پہننا

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13288
Issued
13 شعبان / 1445ھ / 24 فروری 2024ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت عدت وفات گزارنے کے بعد زیورات پہن سکتی ہے؟

Answer (beginning)

مسلمانوں میں ہندوؤں سے میل جول کی وجہ سے بہت سی غلط رسموں کا چلن ہو گیا ہے، ان ہی میں سے ایک رسم یہ بھی ہے کہ جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے تو اب ساری زندگی اس پر سوگ لازم ہے، نہ وہ نکاح کر سکتی ہے اور نہ ہی ساری زندگی کسی قسم کی زیب و زینت اپنا سکتی ہے۔ اسی طرح کاروان زمانہ جاہلیت میں بھی تھا کہ بیوہ عورتیں بعدِ عدت بھی زیب و زینت اختیار نہیں کر سکتی تھیں، جبکہ دین اسلام نے اعتدال کے ساتھ عدت کے مکمل احکام بیان کرتے ہوئے عورتوں پر ہونے والے اس ظلم کو ختم کیا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.