Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا بھکاری کے سلام کا جواب دینا واجب ہے؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13289
Issued
13 شعبان / 1445ھ / 24 فروری 2024ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بھکاری کے سلام کا جواب دینا واجب ہے؟ اگر نہیں تو اس کی وجہ بھی ارشاد فرمادیں؟

Answer (beginning)

بھکاری کے سلام کا جواب دینا واجب نہیں کہ یہ سلامِ تَحْتِی نہیں یعنی بھکاری ملاقات کے لیے نہیں آیا، بلکہ بھکاری کا سلام تو سوال کی علامت ہوتا ہے کہ یہ سامنے والے شخص کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اور اس سے بھیک وصول کرنے کے لیے سلام کرتا ہے تاکہ وہ شخص متوجہ ہو کر اُس کی کچھ مدد کرے اور بھکاری کا مقصد حاصل ہو جائے، لہذا بھکاری اگر سلام کرے تو اُس کا جواب دینا شرعاً واجب نہیں۔ البتہ ضمناً یہ مسئلہ بھی ذہن نشین رہے کہ جس کے بارے میں یہ معلوم ہو کہ یہ مانگنے والا پیشہ ور بھکاری ہے، تو اسے بھیک دینا ناجائز و گناہ ہے کہ بھیک دینے کی صورت میں اُس بھکاری کی گناہ پر مدد کرنا ہے جو کہ شرعاً جائز نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.