Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا مذاق میں بھی ظہار ہوجاتا ہے؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13244
Issued
08 رجب المرجب 1445ھ / 20 جنوری 2024ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مذاق میں بھی ظہار ہو جاتا ہے؟

Answer (beginning)

جی ہاں! مذاق مسخری کی حالت میں بھی ظہار واقع ہو جاتا ہے اور مرد پر ظہار کا کفارہ لازم ہوتا ہے کہ ظہار درست واقع ہونے کے لیے رضامندی اور سنجیدگی کا پایا جانا کوئی شرط نہیں۔ یاد رہے کہ ظہار سے مراد یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی کو یا اس کے کسی ایسے جزء کو جو گمل سے تعمیر کیا جاتا ہو، کسی ایسی عورت سے تشبیہ دے جو اس مرد پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو مثلاً کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو مجھ پر میری ماں کی مثل ہے یا تیرا سر یا تیری گردن میری ماں کی پیٹھ کی مثل ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.