Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میت کو چارپائی سے اُتار کر زمین پر رکھ کر جنازہ پڑھنا کیسا؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13194
- Issued
- 09؍مادی الثانی 1445ھ / 23؍دسمبر 2023ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض جگہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ نماز جنازہ سے پہلے میت کو چارپائی سے اُتار کر امام کے سامنے زمین پر رکھا جاتا ہے اور اس پر نماز جنازہ ادا کی جاتی ہے، کیا اس صورت میں نماز جنازہ درست ادا ہو جائے گی؟
Answer (beginning)
نماز جنازہ کی درست ادائیگی کے لیے میت کو ڈولی سے اُتار کر زمین پر رکھنا ضروری نہیں، بلکہ میت ڈولی ہی میں ہو اور نماز جنازہ پڑھنے والے یا پڑھانے والے امام کے سامنے موجود ہو اور امام کی محاذات میں ہو، تو اس صورت میں بھی نماز جنازہ درست ادا ہو جاتی ہے، لہذا پوچھیں گئی صورت میں نماز جنازہ درست ادا ہو گی۔ میت کا امام کے سامنے ہونا نماز جنازہ کی درست ادائیگی کے لیے ضروری ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.