Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوسری رکعت میں وہی آیتِ سجدہ پڑھ لی، تو کیا حکم ہے؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13193
- Issued
- 09 جمادی الثانی 1445ھ / 23 دسمبر 2023ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازی نے پہلی رکعت میں آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ تلاوت ادا کیا۔ پھر اگلی رکعت میں بھولے سے وہی آیت سجدہ دوبارہ پڑھ دی۔ کیا اس صورت میں نمازی پر دوبارہ سے سجدہ تلاوت کرنا واجب ہوگا؟
Answer (beginning)
نمازی نے ساری رکعتوں میں یا ایک سے زائد رکعتوں میں ایک ہی آیت سجدہ کی تکرار کی تو اس صورت میں ایک ہی سجدہ تلاوت سب کے لیے کافی ہو تا ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں اس نمازی پر دوبارہ سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا۔ نمازی نے وہی آیت سجدہ دوسری اور تیسری رکعت میں بھی پڑھی تو پہلے والا سجدہ کافی ہوگا۔ جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری، بحر الرائق، خزانۃ المفتین وغیرہ کتب فقہیہ میں مذکور ہے: ”والنظم للاول“ المصلی إذا قرأ آية السجدة في الأولى ثم أعادها في الركعة الثانية والثالثة وسجد للأولى ليس عليه أن يسجدها وهو الأصح، كذا في الخلاصة۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.