Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا سگریٹ کا دھواں حلق میں جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13179
- Issued
- 02/12/1445ھ / 16/12/2023ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دورانِ سفر روزے دار کے برابر والی سیٹ میں بیٹھا ہوا شخص سگریٹ پی رہا ہو، جس کی وجہ سے سگریٹ کا دھواں روزے دار کے منہ اور ناک میں چلا جائے، تو کیا اس شخص کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں سگریٹ کا دھواں خود بخود حلق میں جانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا اگرچہ روزہ دار ہونا یاد بھی ہو۔ البتہ اگر روزہ دار نے سگریٹ کے دھویں کو جان بوجھ کر حلق تک پہنچایا ہو تو اس کا روزہ فاسد ہو جائے گا جبکہ اس کو روزہ دار ہونا یاد ہو، اور اگر اسے روزہ دار ہونا یاد نہ ہو تو پھر اس صورت میں بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ چنانچہ فتاویٰ عالمگیری، مجمع الانوہر، رد المختار وغیرہ کتب فقہیہ میں ہے: ”والنظم للاول“ لو دخل حلقه غبار الطاحونة او طعم الادوية او غبار الهرس واشباهه او الدخان او ما سطع من غبار التراب بالريح او بحوافر الدواب، واشباه ذلك لم يفطره كذافي السراج الوهاج“ یعنی اگر روزہ دار کے حلق…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.