Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سرخ تھوک ہاتھ پر لگ جائے، تو کیا ہاتھ ناپاک ہوجائے گا؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13152
Issued
14 جمادی الاولیٰ 1445ھ 29 نومبر 2023ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کلی کرتے وقت منہ سے سرخ تھوک نکلے اور وہ تھوک ہاتھ پر لگ جائے، تو کیا ہاتھ ناپاک ہو جائے گا؟

Answer (beginning)

اگر کسی شخص کے منہ سے خون نکلے اور تھوک پر غالب ہو، جس کی علامت یہ ہے کہ تھوک کا رنگ سرخ ہو جائے تو اس صورت میں اس شخص کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ فقہا کے کرام کی تصریحات کے مطابق انسانی بدن سے نکلنے والی ہر وہ چیز جو وضو یا غسل کو واجب کر دے نجاست غلیظ ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں منہ سے نکلنے والا سرخ تھوک بھی نجاست غلیظ ہے، اس کے ہاتھ پر نکلنے سے بلاشبہ ہاتھ ناپاک ہو جائے گا۔ انسانی بدن سے نکلنے والی جو رطوبت وضو یا غسل کو واجب کر دے وہ نجاست غلیظ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.