Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وضو کے بعد پاؤں کا چمڑا نوچنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13150
- Issued
- 14 جمادی الاولیٰ 1445ھ 29 نومبر 2023ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے اگر کوئی شخص وضو کرنے کے بعد نماز سے پہلے اپنے پاؤں کی ایڑھی سے معمولی سا چمڑا انوج لے، تو کیا اس شخص کا وضو ٹوٹ جائے گا؟ اور اگر اسی حالت میں وہ نماز بھی ادا کر لے، تو کیا اس کی وہ نماز ادا ہو جائے گی؟
Answer (beginning)
با وضو شخص اگر اپنے جسم کے بال صاف کرے یا ناخن کاٹے یا جسم کے کسی بھی حصہ کی کھال چھڑائے، تو اس شخص کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔ لہذا اسی حالت میں پڑھی گئی نماز طہارت کے ساتھ ادا ہو گی۔ البتہ اگر کھال چھڑانے میں بہنے کی مقدار خون نکل کر ایسی جگہ پہنچ جائے جسے وضو یا غسل میں دھو یا جاتا ہو، تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔ با وضو شخص اگر ناخن کاٹے یا کھال چھڑائے تو اس پر دوبارہ وضو کرنا لازم نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.