Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا مرد کا اپنی سوتیلی بیٹیوں سے بھی پردہ ہوگا؟

Answered by
ابومحمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13135
Issued
09 جمادی الاولیٰ 1445ھ / 24 نومبر 2023ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مطلقہ عورت جس کی پہلے شوہر سے بیٹیاں ہوں، وہ عورت اگر دوسری شادی کرے اور دوسرے شوہر سے ازدواجی تعلقات بھی قائم ہو جائیں، تو کیا عورت کے دوسرے شوہر کا اپنی سوتیلی بیٹیوں سے پردہ ہو گا یا نہیں؟ اگر پردہ نہیں ہو گا تو کیا اس عورت کے انتقال کے بعد ان لڑکیوں سے پردہ ہو گا؟

Answer (beginning)

جس عورت کے ساتھ مرد ازدواجی تعلقات قائم کر لے تو اس مدخولہ عورت کی لڑکی اس مرد پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جاتی ہے، خواہ وہ مدخولہ عورت اس مرد کے نکاح میں موجود رہے یا نہ رہے، بہر صورت اس مدخولہ عورت کی لڑکی سے اس مرد کا نکاح کرنا حرام ہوتا ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں دوسرے شوہر کا اپنی سوتیلی بیٹیوں سے پردہ نہیں کہ وہ لڑکیاں حرمت مصاہرت کے سبب اس مرد کی ابدی محرمات ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.