Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کتا کپڑوں سے چھوجائے تو کیا وہ کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-13059
- Issued
- 07 ربیع الثانی 1445ھ / 23 اکتوبر 2023ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کتا اگر کپڑوں سے چھو جائے تو کیا وہ کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟
Answer (beginning)
اگر کتے کے جسم پر کوئی ناپاکی نہ گئی ہو، تو اس صورت میں وہ کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔ چنانچہ فتاویٰ عالمگیری وغیرہ کتب فقہیہ میں مذکور ہے: "الکلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضيا كان أو غضبان، كذا في منية المصلي - قال في الصير فيه هو المختار، كذا في شرحها لإبراهيم الحلبي - إذا نام الكلب على حصير المسجد إن كان يابساً لا يتنجس وإن كان رطباً ولم يظهر أثر النجاسة فكذلك، كذا في فتاوى قاضي خان -" یعنی کتا اگر انسان کے کسی عضو یا کپڑے کو پکڑ لے تو بدن یا کپڑے کا وہ حصہ یا کپڑا ناپاک نہیں ہو گا جب تک کہ اس میں تری ظاہر نہ ہو جائے، خواہ کتا رضاکے حالت میں ہو یا غضبناک…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.