Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رضاعی خالہ زاد بہن سے پردہ ہوگا یا نہیں؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13034
Issued
24 ربیع الاول 1445ھ / 11 اکتوبر 2023ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمیلہ اور بکر دونوں میاں بیوی ہیں اور بے اولاد تھے، ان دونوں نے زید کو گود لیا۔ زید کو جمیلہ کی بہن نے دودھ پلا کر رضاعت کا رشتہ قائم کیا۔ کچھ سالوں کے بعد جمیلہ اور بکر کی اپنی بیٹی زینب بھی پیدا ہو گئی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ بالغ ہونے کے بعد زید اور زینب کے درمیان پردے کا کیا معاملہ ہو گا؟

Answer (beginning)

پڑھی گئی صورت میں زید اور زینب کے درمیان پردہ فرض ہے۔ تفصیل اس مسئلے کی یہ ہے کہ زینب اور زید دودھ کے رشتے کے اعتبار سے آپس میں خالہ زاد بھائی بہن ہیں، وہ اس طرح کہ زید زینب کی سگی خالہ کار ضاعی بیٹا ہے اور زینب زید کی رضاعی خالہ کی سگی بیٹی ہے، اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں رضاعت سے فقط وہی رشتے حرام ہوتے ہیں جو نسب سے حرام ہوں، جو رشتے نسب سے حرام نہ ہوں وہ رضاعت سے بھی حرام نہیں ہوتے، لہذا جس طرح نسبی خالہ زاد بہن بھائی نامحرم ہوتے ہیں اور ان کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے، ان کے درمیان پردہ فرض ہوتا ہے، اسی طرح دودھ کے رشتے سے خالہ زاد بھائی بہن بھی نامحرم ہیں، ان کے درمیان بھی پردہ فرض ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.