Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے آمین کہنا بھول گئے تو کیا حکم ہے؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-13035
Issued
24 ربیع الاول 1445ھ / 11 اکتوبر 2023ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مقتدی امام کے پیچھے آمین نہیں کہہ سکا، بھول گیا، تو کیا اس کی نماز ہو گئی یا سجدہ سہولازم ہو گا؟

Answer (beginning)

مقتدی سے اقتداء کی حالت میں کوئی واجب بھی بھولے سے رہ جائے، تو اس پر سجدہ سہولازم نہیں ہوتا، جبکہ آمین کہنا تو مسنون ہے، یہ اگر بھولے سے رہ جائے، تو اس کی وجہ سے اصلاً سجدہ سہولازم نہیں ہو گا۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں جو مقتدی بھول جائے کی وجہ سے آمین نہ کہہ سکا، تو سجدہ سہولازم ہوئے بغیر اس کی نماز ہو جائے گی۔ فتاویٰ تاتارخانیہ میں ہے: ”وسھو المؤتم لا یوجب السجدۃ“ یعنی مقتدی کا بھول کر واجب ترک کر دینا، سجدہ سہولاجب نہیں کرتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.