Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جس عورت سے زنا کیا، اس کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
Nor-12978
Issued
12 صفر 1445ھ / 30 اگست 2023ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے ہندہ کے ساتھ زنا کیا جبکہ ہندہ کی پہلے ہی سے ایک لڑکی موجود ہے۔ تو کیا زید ہندہ زانیہ کی اُس لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے؟ شریعت اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟

Answer (beginning)

استغفر اللہ! زنا کرنا، ناجائز و حرام، جہنم کا مستحق بنانے والا، بے حیائی پر مشتمل کام ہے۔ اس کی شدید مذمت قرآن و حدیث میں بیان ہوئی ہے۔ اس برے فعل سے بچنا ہر مسلمان پر لازم و ضروری ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں زید اور ہندہ دونوں پر شرعاً لازم ہے کہ توبہ کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے اس گناہ سے صدق دل سے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کریں اور آئندہ اس گناہ سے باز رہیں، نیز ہر اس چیز سے دور بھاگیں جو اس گناہ میں معاون و مددگار ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.