Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا بڑی اور چھوٹی گردن والی دونوں طرح كی بطخ حلال ہے؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-12956
- Issued
- 01 صفر 1445ھ / 19 اگست 2023ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بطخ حلال ہے؟ میری معلومات کے مطابق ایک بطخ بڑی گردن والی ہوتی ہے جبکہ بطخ کی دوسری قسم چھوٹی گردن والی ہوتی ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ دونوں قسم کی بطخ حلال ہیں؟
Answer (beginning)
قوانین شرعیہ کے مطابق جو پرندہ اپنے پنجوں سے شکار نہ کرتا ہو، وہ حلال ہے۔ بطخ پنجوں سے شکار کرنے والے پرندوں میں سے نہیں ہے لہذا بطخ بالاجماع حلال ہے خواہ بڑی گردن والی بطخ ہو یا چھوٹی گردن والی، بہر صورت بطخ کو ذبح شرعی کے بعد کھایا جاسکتا ہے۔ یہودیوں کی مذمت میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَعَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُلْمٍ * وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ * ذَلِكَ جَزَيْنَاهُمْ بِبَغْيِهِمْ﴾ ترجمہ کنز الایمان: اور یہودیوں پر ہم نے حرام کیا ہر ناخن والا جانور اور گائے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.