Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ایک ہی جگہ بیٹھے ہوئے آیتِ سجدہ کی تکرار کی تو کتنے سجدہ تلاوت کرنا ہوں گے؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-12939
- Issued
- 17 محرم الحرام 1445ھ / 05 اگست 2023ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تلاوت قرآن کے دوران زید نے آیتِ سجدہ پڑھی جس میں اس سے کچھ غلطی ہوئی، جس پر زید نے وہیں بیٹھے بیٹھے دو سے تین بار اسی آیتِ سجدہ کو پڑھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کو ایک ہی مرتبہ سجدہ تلاوت کرنا ہو گا؟ یا جتنی بار اس نے آیتِ سجدہ پڑھی اتنے ہی سجدہ تلاوت اسے ادا کرنا ہوں گے؟
Answer (beginning)
اگر کوئی شخص ایک ہی مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ کو بار بار پڑھ لے تو ان سب کے لیے ایک ہی سجدہ تلاوت کرنا کافی ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں زید پر ایک ہی سجدہ تلاوت واجب ہو گا۔ ایک ہی مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ کو بار بار پڑھنے سے ایک ہی سجدہ تلاوت کافی ہے۔ جیسا کہ تنویر الابصار مع الدر المختار وغیرہ کتب فقہیہ میں مذکور ہے: ”(ولو كره في مجلسين، تكررت، وفي مجلس) واحد (لا) تتكرر بل كفته واحدة“ یعنی اگر کسی شخص نے دو مجلسوں میں آیتِ سجدہ کا تکرار کیا تو اس پر تکرار کے ساتھ سجدہ تلاوت واجب ہوں گے اور اگر ایک ہی مجلس میں اس نے آیتِ سجدہ کی تکرار کی تو اس کے لیے ایک ہی سجدہ تلاوت کافی ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.