Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کی پہلی رکعت میں ثناء کا تکرار کرنے سے سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں ؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Nor-12919
- Issued
- 30 ذوالحجہ الحرام 1444ھ / 19 جولائی 2023ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی نماز کی پہلی رکعت میں ثناء کا تکرار کر لے، تو کیا سجدہ سہوا واجب ہوگا؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
Answer (beginning)
جی نہیں! پوچھیں گئی صورت میں سجدہ سہوا واجب نہیں ہوگا۔ تفصیل اس مسئلے کی یہ ہے کہ سورۃ الفاتحہ سے پہلے کا مقام، مقام ثناء ہے اور مقام ثناء میں ثناء کی تکرار کر لینے سے سجدہ سہوا واجب نہیں ہوتا کیوں کہ اس صورت میں کسی واجب کو ترک کرنا یا اسے مؤخر کرنا نہیں پایا جاتا۔ جیسا کہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق اگر نماز کی حالتِ قیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے سے پہلے تشہد پڑھ لے یا رکوع و سجود میں تشہد پڑھ لے تو اس پر سجدہ سہوا واجب نہیں ہوگا۔ حالتِ قیام میں سورۃ الفاتحہ سے پہلے تشہد پڑھنے سے سجدہ سہوا واجب نہیں ہوگا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.