Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ناپاکی کی حالت میں آیت پر شیشہ ٹیپ لگا کر چھونا کیسا؟

Answered by
مفتی ہاشم خان عطاری مدنی
Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ اگست 2024ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی رسالہ یا کتاب میں قرآنی آیات یا اس کے ترجمے موجود ہوں تو کیا ناپاکی کی حالت میں اس پر شیشہ ٹیپ لگا کر اسے چھو سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

قوانین شرعیہ کی رو سے حکم یہ ہے کہ ناپاکی کی حالت میں قرآن پاک کی آیات یا ان کے ترجمہ کو حاصل کئے بغیر چھونا جائز و حرام ہے اگرچہ یہ آیات مصحف شریف میں ہوں یا مصحف شریف کے علاوہ کسی اور چیز مثلاً دیوار، کتاب یا رسالے وغیرہ میں۔ آیت پر شیشہ ٹیپ چپکا دینے سے یہ ٹیپ حاصل نہیں بن سکے گی کہ یہ ٹیپ آیت کے ساتھ چپک کر اس کے تابع ہو جاتی ہے اور یہ دونوں (آیت اور ٹیپ) شئی واحد کی طرح ہو جاتے ہیں جبکہ حاصل کیلئے ضروری ہے کہ دونوں (چھونے والے اور آیت) میں سے کسی کے بھی تابع نہ ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.