Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ایلوویرا Aloe vera کھانا یا اس کا رَس پینا کیسا؟
- Answered by
- مفتی ہاشم خان عطاری مدنی
- Issued
- ماہنامہ فیضان مدینہ اگست 2024ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایلوویرا (Aloe vera) کھانا یا اس کا رس پینا حلال ہے؟
Answer (beginning)
ایلوویرا (Aloe vera) جسے اردو میں کوارگندل یا گھیلوار کہتے ہیں، زمین میں اگنے والی سبزیوں کی ایک قسم ہے، جس کے پتے لمبے، موٹے اور نوکیلے ہوتے ہیں اور ان سے لیس دار مادہ نکلتا ہے۔ اسے کھانا یا اس کا رس پینا حلال ہے کہ (الف) عند الشرع جس چیز کی ممانعت قرآن و سنت سے ثابت ہو اور اس کی حرمت و ممانعت پر دلیل شرعی قائم ہو صرف وہی حرام و ممنوع ہے، بقیہ سب چیزیں حلال و مباح ہیں اور ایلوویرا کے حرام یا ممنوع ہونے پر کوئی دلیل شرعی قائم نہیں ہے لہذا قرآن و حدیث میں اس کی حرمت کی دلیل نہ ہونا ہی اس کی حلت کی دلیل ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.