Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ستر ماؤں سے زیادہ محبت؟
- Answered by
- مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی
- Issued
- ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر 2023
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک جملہ زبان زدِ عام ہے کہ ”اللہ تعالیٰ ستر ماؤں سے بھی زیادہ اپنے بندے سے محبت فرماتا ہے“ سوال یہ ہے کہ (1) کیا یہ جملہ کسی حدیث پاک میں آیا ہے؟ یا لوگوں کی زبان پر یونہی مشہور ہو گیا ہے؟ (2) اس جملے کو بغیر حدیث کہے بیان کرنا جائز ہے یا نہیں؟
Answer (beginning)
(1) سوال میں بیان کردہ جملہ بہت تلاش کے باوجود کسی حدیث میں نہیں مل سکا، یہ بغیر کسی سند کے لوگوں کی زبانوں پر جاری ہو گیا ہے، لہذا جب تک کوئی مستند حوالہ نہ ملے اسے بطورِ حدیث بیان نہ کیا جائے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ارحم الراحمین ہے وہ اپنے بندوں پر فضل و کرم فرماتا ہے اس کی رحمت اور اپنے بندوں سے محبت کو بیان کرنے کے لیے اسی جملے کو بیان کرنا تو ضروری نہیں، بے شمار آیات و احادیث میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمت اور اپنے بندوں سے محبت فرمانے کا ذکر ہے، چاہیے کہ وہ آیات و احادیث بیان کی جائیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.