Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا دنیا کے میاں بیوی جنت میں ایک ساتھ ہوں گے ؟ اور مطلقہ عورت کس کے ساتھ ہوگی ؟
- Answered by
- مفتی فضیل رضاعطاری
- Issued
- ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2023ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) کیا دنیا کے میاں بیوی جنت میں ایک ساتھ ہوں گے؟ (2) مطلقہ عورت جنت میں کس کے ساتھ رہے گی؟
Answer (beginning)
(1) جو دنیا میں میاں بیوی تھے، جنت میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے بشرطیکہ وہ دونوں جنتی ہوں اور بیوی نے شوہر کے مرنے کے بعد کسی اور سے نکاح نہ کیا ہو۔ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمن فتاویٰ رضویہ شریف میں حدیث پاک نقل فرماتے ہیں ”قالت أم سلمة بلغني أنه ليس امرأة يموت زوجها وهو من أهل الجنة وهي من أهل الجنة ثم لم تزوج بعده إلا جمع الله بينهم ما في الجنة“ یعنی: ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے فرمایا کہ مجھ تک یہ خبر پہنچی ہے کہ جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے اور مرد و عورت دونوں جنتی ہوں پھر عورت کسی اور سے شادی نہ کرے تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جنت میں جمع…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.