Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسبوق مقیم نے مسافر کی اقتدا کی تو نماز کیسے مکمل کرے ؟
- Answered by
- مفتی محمد ہاشم خان عطاری
- Fatwa no.
- 139
- Issued
- 29 جمادی الاول 1440ھ / 05 فروری 2019ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسافر عشا کی جماعت کروارہا تھا، اس نے ایک رکعت پڑھی تھی کہ ایک مقیم نے اس کی اقتدا کی، مسافر نے دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا، تو اب یہ مقیم مقتدی اپنی نماز کس طرح مکمل کرے گا؟
Answer (beginning)
جس نمازی کی کچھ رکعتیں ابتدا سے اور کچھ آخر سے رہ جائیں اسے مسبوق لاحق کہتے ہیں، امام کے سلام پھیرنے کے بعد اس کے نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ پہلے دو رکعتیں بغیر قراءت کے ادا کرے گا، جس میں وہ لاحق ہے اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھے گا جس میں مسبوق ہے۔ صورت مسئولہ میں کہ مقیم نے ایک رکعت گزرنے کے بعد مسافر کی اقتدا کی ہے، اس میں یہ مسبوق ہوا اور بعد میں مسافر امام نے دوسری رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا، تو بعد والی دو رکعتوں میں یہ لاحق ہوا، لہذا مقیم پہلے تیسری رکعت بغیر قراءت کے پڑھ کر قعدہ کرے کہ قعدہ کے حق میں یہ دوسری ہے، اس کے بعد چوتھی رکعت بغیر قراءت کے پڑھ کر پھر قعدہ کرے کہ امام کے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.