Dawat-e-Islami online library

Qaseeda Burda Shareef Say Rohani Ilaj

Language
Urdu
Pages
24

From the opening pages

مولای صَلِّ وَسَلَّمَ دَائِماً أبداً عَلَى حَبِيبك روحانی علاج ( دعوت اسلامی) قصیدہ بردہ سے روحانی علاج پیش لفظ قصیدہ بردہ وہ عظیم الشان قصیدہ ہے جو بارگاہ نبوی علی صاحبھا الصلاة والسلام سے سندِ قبولیت پاکر چار دانگ عالم میں مشہور ہے، اسکے منہ ، مصنف علامہ شرف الدین محمد بوصیری رَحِمَهُ اللهُ القَوِی ہیں آپ علوم عربیہ کے ماہر اور فصاحت و بلاغت میں مہارت تامہ رکھتے تھے ، سن ۶۹۵ھ میں آپ نے وفات پائی اور امام شافعی رحمہ اللہ الكافي کے مزار کے قریب مقام فسطاط میں مدفون ہوئے، قصیدہ بردہ لکھنے کا سبب یہ ہوا کہ ایک روز اچانک آپ پر فالج کا حملہ ہوا حتی کہ نصف حصہ بے حس ہو گیا آپ فرماتے ہیں کہ میرے…

From the Dawat-e-Islami online library. Read or download the complete book there.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.