Dawat-e-Islami online library
ALLAH Walon Ki Baatein Jild 10
- Language
- Urdu
- Pages
- 698
From the opening pages
GoTo Index اللہ والوں کی باتیں ( جلد : 10) سید نا ابن دینار مکنیه الیہ کی نصیحت: 15537 ... حضرت سیدنا ابو حمزہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت سید نا عبد اللہ بن دینار جعفی رَحْمَةُ اللہ علیہ سے کہا: مجھے نصیحت فرمائیں۔ آپ نے فرمایا: اپنی تنہائی میں اللہ سے ڈرو، اپنی نمازوں کے اوقات کی حفاظت کرو اور اپنی نظروں کو ایک نظر دیکھنے سے بھی بچاؤ۔ ایسا کرنے سے تم ہر حالت میں اللہ پاک کے مقرب ہو جاؤ گے۔ حضرت سیّدنا ابو على وَرَّاقَ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ بغداد کے اکابرین میں سے ایک حضرت سیدنا ابو علی وراق رحمۃ اللہ علیہ بھی ہیں۔ آپ آفات کو پہچاننے والے اور شبہات سے بچنے والے تھے۔
From the Dawat-e-Islami online library. Read or download the complete book there.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.