عدت کے مسائل

بہارِ شریعت میں عدت کی تعریف یوں بیان ہوئی ہے کہ نکاح ختم ہونے کے بعد عورت کا ایک مدت تک نکاح سے رکے رہنا اور انتظار کرنا عدت ہے، اور یہ اس وقت لازم ہوتی ہے جب شوہر کا انتقال ہوا ہو یا خلوت ہو چکی ہو۔ صراط الجنان میں آیت کی وضاحت ہے کہ عدت کے دنوں میں عورتوں کو ان کے گھروں سے نہ نکالا جائے اور نہ وہ خود اپنی رہائش گاہ سے نکلیں، سوائے کھلی بے حیائی کی صورت کے۔ سوال و جواب کی ایک کتاب میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا عدت گزارنے والی عورت مدنی چینل دیکھ سکتی ہے۔

کتب سے

  • Sirat Ul Jinan Jild 1

    صفحات 417–419

    میں عورتوں کی عدتوں کا بیان تفسير صراط الجنان 409 جلد اول www.dawateislami.net ________________ سَيَقُولُ ۲ ٤١٠ البقرة ٢٣٥:٢ گزر چکا ہے۔ یہاں آیت میں فوت شدہ آدمی کی بیوی کی عدت کا بیان ہے کہ فوت شدہ کی بیوی کی عدت 4 ماہ 10 دنا ہے۔ یہ اس صورت میں ہے جب شوہر کا انتقال چاند کی پہلی تاریخ کو ہوا ہو ورنہ عورت 130 دن پورے کرے گی۔

  • Bahar E Shariat Jild 2 A

    صفحات 310–311

    عدت کا بیان 235 بہار شریعتِ خطبہ (8) مسئلہ ۲ عورت کو حیض آچکا ہے مگر اب نہیں آتا اور ابھی سن ایا س کو بھی نہیں پہنچی ہے اس کی عدت بھی حیض سے ہے جب تک تین حیض نہ آئیں یا سن ایا س کو نہ پہنچے اس کی عدت ختم نہیں ہو سکتی اور اگر حیض آیا ہی نہ تھا اور مہینوں سے عدت گزار رہی تھی کہ اثاثے عدت میں حیض آ گیا تو اب حیض سے عدت گزار لے لیتی جب تک تین حیض نہ آئیں عدت پوری نہ ہوگی۔

  • Faizan e Chahal Ahadees

    صفحات 114–117

    حاملہ طلاق والی مدخولہ عورت اگر آنسہ یعنی پچپن سالہ (جون ایاس کو پہنچ چکی یعنی اب حیض کی عمر نہ رہی کیا نابالغہ (جس کو ابھی حیض آیا ہی نہیں ) ہو تو اس کی عدت تین ماہ ہے۔ اور طلاق والی مدخولہ عورت اگر حاملہ، نابالغہ یا آئسہ نہ ہو یعنی حیض والی ہو تو اس کی عدت تین حیض ہے، خواہ یہ تین حیض تین ماہ میں یا تین سال میں یا اس سے زیادہ میں آئیں ۔

  • Sirat Ul Jinan Jild 10

    صفحات 203–205

    عدت کے دنوں میں عورتوں کو ان کے گھروں سے نہ نکالو اور نہ اس دوران وہ خود اپنی رہائش گاہ سے نکلیں، البتہ اگر وہ کسی صریح بے حیائی کا ارتکاب کریں اور ان سے کوئی اعلیٰ فیق صادر ہو جس پر حد آتی ہے جیسے زنا اور چوری وغیرہ کریں تو اس صورت میں تم انہیں گھر سے نکال سکتے ہو۔

  • 85 Madani Pearls Of Wisdom From Tafsir Nur Al Irfan (Part 8)

    صفحات 15–18

    667 Bukhari, vol 1, p 479, Hadith 1419 derived; Tafsir Nur al- rfan, p. 667 Tafsir Nur al- Irfan, p. Tafsir Nur al- Irfan p. 668 12 ٧٧٧٧٧٧ daw ateislami net keep ,ذجتھم ائذہ 800d 667 85 Madani Pearlsof Wisdom from Tafsir Nural Irfan ( Part: 8) Wives and children who prevent us obeying Allah, prayer Hajj or emigration are our enemies, and we should not obey them Giving charity with a cheerful…

  • Aurat Aur Quran

    صفحات 332–333

    حصے کی مناسبت سے گھر میں عدت گزارنے سے متعلق 5 شرعی مسائل ملاحظہ ہوں: (1) عورت کو عدت شوہر کے گھر پوری کرنی لازم ہے۔ شوہر کو جائز نہیں کہ طلاق یافتہ کو عدت کے ایام میں گھر سے نکالے اور نہ ان عورتوں کو وہاں سے خود نکلنا جائز ہے کیونکہ یہ رہائش محض شوہر کا حق نہیں ہے جو اس کی رضا مندی سے ساقط ہو جائے بلکہ یہ شریعت کا حق بھی ہے۔

بیانات میں

نکاح اور خاندان کے مزید موضوعات

اس صفحے پر لائبریری کے شائع شدہ ماخذ کا مواد درج ہے۔ اپنے مسئلے کے لیے کسی مستند مفتی سے رجوع کریں۔